معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ اُن پر عمل بھی کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہلے خودنمائی اور مخصوص ٹولے کو نوازنے کے لیے منصوبے بنائے گئے، منصوبوں میں ذاتی تشہیر کےلیے بجٹ رکھا جاتا تھا پھر منصوبے دوگنی لاگت سے مکمل کیے جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی پوائنٹ اسکورننگ سے باز نہیں آرہے ہیں، جذبہ خیرسگالی کے تحت 12 گھنٹے کے پرول کو پانچ دن کا کردیا ہے اور جنازے کا اعلان ہوتے ہی پرول ایکٹیو ہو جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پل کی تعمیر میں 13 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے، یہ پل لاہور کے سیاحتی و ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرے گا اور اس کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی۔