• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر آفس میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ آفس کے تمام اسٹاف کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی الیون فور کا سہولت مرکز ضروری خدمات کیلئے کھلا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔


کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 45 ہزار 999 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 53 لاکھ 43 ہزار 702 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین