• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول کی بلاول بھٹو کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔


ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کی جلد اور فوری صحتیابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہونے کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نےخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین