• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار دکانیں بند نہیں کروائیں، خالد مقبول صدیقی


کراچی میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت کاروبار کی بندش پر سراپا احتجاج تاجر برادری نے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی۔

تاجروں نے کاروبار شام 6 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کے لئے تین دن کی مہلت دے دی، خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں پولیس اہلکار دکانیں بند نہ کروائیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں وزیراعظم کے فیصلوں پر عملدر آمد نہیں ہوتا، کراچی کو اسپیشل اسٹیٹس دینا ہے تو وفاق فوری فیصلے کرے، یہاں سندھ حکومت کی من مانی نہیں چلنے دی جائے گی۔

ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے وقت تاجر برادری میں کراچی تاجر اتحاد، سندھ تاجر اتحاد اور شادی ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداران شامل تھے۔


تاجر رہنما عتیق میر کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین دن میں فیصلہ واپس نہ لیا تو ہم احتجاج کریں گے۔

سابق مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے کراچی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا۔

تازہ ترین