• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں نے دکانیں 8 بجے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ سنادیا


کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن، سندھ تاجر اتحاد و دیگر ایسوسی ایشنز نے دکانیں رات 8 بجے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

صدر سندھ تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ زور زبردستی کی گئی تو مارکیٹوں کے باہر دھرنا دیں گے، کورونا وائرس کی پہلی لہر اور بارشوں نے کئی کاروبار بند کروادیے۔

صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلر کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے نہ مارکیٹیں کھلی ہیں نہ کھل سکتی ہیں، سندھ حکومت اور کراچی کی انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دودھ گوشت کی دکانیں نہیں ہیں، صبح دس سے رات آٹھ بجے تک کاروباری اوقات مقرر کئے جائیں۔


صدر سندھ تاجر اتحاد نے کہا کہ سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ تاجروں پر رحم کرے۔

تازہ ترین