لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے طلباء کے تحفظات کاازالہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر زور دکھانے والی حکومت ڈیڑھ لاکھ طالب علموں کی جان سے کیوں کھیل رہی ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ29 نومبر کو میڈیکل ٹیسٹ لینے پر اصرار سے طالب علم اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں،طالب علموں کے خدشات ہیں کہ وہ خود اپنے والدین اور گھروالوں کو کورونا میں مبتلا کرنے کا باعث نہ بن جائیں ۔