• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلاموفوبیا کا بڑھتا رحجان اور کورونا چیلنج ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نائیجرمیں سیکریٹری جنرل اوآئی سی، چاڈکے ہم منصب اوریونیورسٹیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے کہاکہ اسلاموفوبیا کا بڑھتا رحجان اور کورونا چیلنج ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جمعرات کی شب نائیجر پہنچ گئے، نیامے ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کے سفیر علی احمد سروہی اور نائیجر کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے انکا خیر مقدم کیا، وزیرخارجہ آج جمعہ کو شروع ہونیوالے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس میں شرکت کرینگے جس میں رکن ریاستوں کے نمائندوں کے علاوہ 5 مبصر ممالک کی شرکت متوقع ہے، وزیر خارجہ اور صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین