• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے سیکٹر ای 12ٹو اور تھری میں ترقیاتی کاموں کاٹھیکہ دے دیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹر ای 12ٹو اور تھری میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹھیکہ دیدیا۔ مذکورہ سب سیکٹرز کا سروے مکمل کر لیا گیا جبکہ سیکٹر ای بارہ کی سروس روڈ کی تعمیر کا کام تکمیلی مراحل میں ہے۔ سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کیلئے6630 اعشاریہ دو ملین کا پی سی ون منظور کیا جا چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق ای بارہ سیکٹر کے سب سیکٹرز ٹو کی ڈیویلپمنٹ کیلئے 12تعمیراتی فرموں نے اپنی بولیاں دیں جبکہ ای بارہ کے سیکٹر تھری کی ڈیویلپمنٹ کیلئے 10فرموں نے بولیاں دی تھیں۔
تازہ ترین