• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم کی خلاف ورزی سے عوام کو کوئی خطر ہ نہیں، گرانٹ رابرٹسن

نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر کھیل گرانٹ رابرٹسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پروٹوکولز کی خلاف ورزی سے عوام کی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

ایک بیان میں گرانٹ رابرٹسن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے پروٹوکولز کی تمام خلاف ورزی آئسولیشن میں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئسولیشن میں پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی جانے کے باعث اس سے پبلک کی صحت کوئی خطرہ نہیں ہے۔


نائب وزیراعظم اور وزیر کھیل نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی اسکواڈ کی ٹریننگ کے حوالے سے فیصلہ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم فائنل وارننگ پر ہے، ان کے خیال سے یہ بہت کلیئر مسیج ہے، پروٹوکولز کی مزید خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین