• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتیں جاری، شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سےلاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے ایم ڈی اے چوک فرحان حسین سے دو مسلح ڈاکو نقدی50ہزار سمیت موٹرسائیکل لےگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے بازار شکیل احمد کی ہمشیرہ سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل مالیت36ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے بی بلاک وکی شبیر سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان جھپٹا مارکر بیگ جس میں تین موبائل موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے،ای بلاک شیخ بلال سے دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی12ہزار سمیت تین موبائل لےگئے ، تھانہ کینٹ کے علاقے باہم جی چوک آفتاب احمد کا موبائل مالیت28ہزار، نظام الدین کا بازار سے موبائل مالیت20ہزار، تھانہ جلیل آباد کے علاقے رستم کی برانچ اکاونٹ سے رقم 6لاکھ56ہزار، تھانہ مظفر آباد کے علاقے فرید اللہ کی فیکٹری سے ملزم شفقی الرحمان وغیرہ سامان مالیت20لاکھ، تھانہ ممتازآباد کے علاقے سجاد سے ملزم ساجد وغیرہ نوسر بازی کرتے ہوئے رقم7لاکھ، تھانہ گلگشت کے علاقے جام زوار کی موٹرسائیکل ، گردیزی مارکیٹ غلام رسول دیگر افراد کے تین موبائل ، تھانہ نیوملتان کے علاقے معین الدین کی موٹرسائیکل ، فیاض احمد کا موبائل مالیت23ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالرزاق کےگھر سے نقدی و زیور مالیت3لاکھ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے فاروق کےگھر سے زیور و نقدی سمیت چاندی مالیت 2لاکھ87ہزار، فاروق احمد کے گھر سے گائے مالیت2لاکھ، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے محمد یوسف کے بھانہ سےبھیڑیں مالیت 50ہزار چوری ہوگئے۔
تازہ ترین