• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے حکم عدولی پر وزیراعلیٰ سندھ سے وضاحت طلب کرلی



سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کیس میں عدالتی حکم عدولی پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وضاحت مانگ لی۔

ریلوے خسارہ از خود نوٹس میں سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کی تکمیل کیس کا 26 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو عدالتی حکم عدولی پر نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ سید مراد علی شاہ 2 ہفتوں میں وضاحت دیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟


حکم نامے میں عدالت نے پاکستان ریلوے بالخصوص سیکریٹری کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ انہوں نے سرکلر ریلوے سے متعلق عدالت میں گمراہ کن بیانات دیے۔

حکمنامے کے مطابق سیکریٹری ریلوے کو دوبارہ نوٹس جاری کیا جاتا ہے، وہ 2 ہفتوں میں جواب جمع کرائیں۔

عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سرکلر ریلوے کے انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برجز تعمیر نہیں ہوسکے۔

تحریری حکم نامے میں بتایا گیا کہ ڈی جی ایف ڈبلیو او کے مطابق ڈیزائن دینے کے باوجود سندھ حکومت نے ٹھیکا نہیں دیا۔

ڈی جی ایف ڈبلیو او نے بتایا ریلوے حکام نے بھی انڈر پاسز اور اوورہیڈ برجز کا نقشہ نہیں دیا۔

تازہ ترین