• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے دو دن قلعہ قاسم سے نہیں نکلیں گے، علی موسیٰ گیلانی


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ اب ہم اگلے دو دن تک قلعہ قاسم سے باہر نہیں نکلیں گے اور نہ ہی انتظامیہ ہمیں روک سکے گی۔

ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سیل کیے گئے اسٹیڈیم پر دھاوا بول دیا، کارکن قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے تالے، دروازے اور جنگلے توڑ کر داخل ہوگئے۔


سیکڑوں جیالے سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی قیادت میں اسٹیڈیم پہنچے۔

علی گیلانی کا کہنا ہے کہ اگلے دو دن تک یہ میدان ہمارے کنٹرول میں ہی ہوگا، انتظامیہ اب نہ انہیں روکے گی اور نہ ہی گرفتاریاں کرے گی۔

تازہ ترین