لندن(آئی این پی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سبب پاکستان قرضوں کے جال میں پھنس چکا ہے ، معیشت جمود کا شکار ہے ، بڑھتی غربت اور انتہا درجے کی بے روزگاری سے پاکستان کی معاشی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں،متضاد پالیسیاں ، غیر یقینی صورتحال ، کاروبار ی اخراجات میں اضافہ اور دائمی سرکلر قرضوں کے نتیجے میں ملک کے مجموعی ملکی پیداوار میں کمی سے ملکی معیشت کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔