• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کے چاروں صاحبزادوں کیخلاف مقدمہ درج


ملتان  پولیس کی جانب سے پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ  (پی ڈی ایم)  جماعتوں کی گزشتہ روز ریلی میں شرکت کرنے والے 80 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 ملتان پولیس کے مطابق  ریلی میں شرکت کرنے پر مقدمے میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں صاحبزادوں کو بھی  نامزد کیا گیا ہے۔


ملتان پولیس کے مطابق مقدمے میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی، موسیٰ گیلانی، ایم پی اے حیدرگیلانی اور قاسم گیلانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس  کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر  کے متن کے مطابق ریلی میں شریک افراد نے قلعے پر توڑ پھوڑ کی، مقدمے میں پی ڈی ایم جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

آیف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلی میں شریک ڈنڈا بردار کارکنوں نے قلعے پر لگائے گئی پولیس رکاوٹیں توڑیں۔

تازہ ترین