• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب آج ہوگا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب آج ہوگا جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے سیکریٹری جی بی اسمبلی عبدالرزاق ریٹرننگ آفیسر ہوں گے۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ساڑھے 11 بجے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر 12 بجے تک مکمل ہوگی، کسی بھی اُمیدوار کو دستبردار ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک کا وقت مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے 4 بجے پولنگ ہوگی، اسپیکر اسمبلی سید امجد زیدی گنتی مکمل ہوتے ہی نومنتخب وزیراعلیٰ کا اعلان کریں گے۔

پی ٹی آئی نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیراعلیٰ جی بی کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ جی بی کے عہدے کے لیے اُمیدوار نامزد کیا ہے۔ 

تازہ ترین