• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اپنے قافلے کے ساتھ ملتان پہنچ گئیں


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے قافلے کے ساتھ ملتان پہنچ گئیں، مریم نواز کی گاڑی کے سامنے کارکنوں نے نعرے لگائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک،سعدرفیق اوردیگر رہنما بھی مریم نواز کے ہمراہ موجود ہیں۔

مجھے تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، مریم نواز

اس سے قبل  مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں گرفتاریوں کے خوف سے دیواریں پھلانگنے والی نہیں، بغیر کسی گناہ کے دو مرتبہ جیل کاٹ چکی ہوں لہٰذا مجھے تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں مجھے گرفتار کیا بھی گیا تو کوئی ایشو نہیں ہے۔

مریم نواز نے ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا ذاتی دکھ چھوڑ کر ملتان کے لیے نکل رہی ہوں لہٰذا جلسہ اسٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر، جلسہ ضرور ہو گا۔


اُنہوں نے کہا کہ ناکے اور گرفتاریاں حکومت کے خوف کی عکاس ہیں، یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ ملتان کے شہریوں سے گزارش ہے حکومت کی نالائقی کیخلاف جدوجہد تو کرنا ہی پڑے گی، ہم اس جدوجہد میں سب سے آگے ہیں تو ملتان والے بھی باہر نکلیں۔

تازہ ترین