• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرینی وزارتی وفد دو طرفہ تعاون پر گفتگو کے لیے اسرائیل کا دورہ کریگا

بحرین کا ایک وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا جس کی قیادت وزیر صنعت و تجارت اور سیاحت کریں گے۔

بحرینی میڈیا کے مطابق ملک کی وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صنعت و تجارت زائد بن راشد الزیانی یروشلم میں اسرائیل کے سینیئر حکام سے ملاقات کریں گے۔


بتایا جاتا ہے کہ اس دورہ میں صنعت، تجارت اور سیاحت کے میدانوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے معاہدے کے بعد یہ بحرین کے وفد کا دوسرا دورہ ہے۔

تازہ ترین