• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی کی کورونا ویکسین استعمال کرنے کیلئے امریکا و یورپ میں درخواست


امریکی بائیوٹیک دوا ساز کمپنی موڈرنا نے اپنی کورونا ویکسین کے وسیع تر استعمال کے لیے امریکہ اور یورپی یونین دونوں میں منظوری کے لیے درخواست دی ہے۔ 

اس حوالے سے ضابطہ کار فیصلہ کریں گے کہ آیا موڈرنا کی ویکسین ہنگامی استعمال کے لیے محفوظ اور مؤثر ہے یا نہیں۔


برطانوی میڈیا کے مطابق کلینیکل تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کو کوویڈ 19 سے محفوظ رکھنے میں یہ ویکسین 94 فیصد مؤثر ہے۔

امریکی ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی فائزر نے اپنی کورونا ویکسین کے لیے پہلے ہی امریکی حکومت کی منظوری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ادھر برطانوی ضابطہ کار نہ صرف فائزر بلکہ آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز ایسٹرا زنکا کے اشتراک سے تیار ہونے والی کورونا ویکسین کی ہنگامی منظوری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین