• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس استعمال کرنے والے چار کم عمر لڑکے اور دو لڑکیاں زیر حراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرسید پولیس نےآئس کا استعمال کرنے والے 4کم عمر لڑکے اور 2 لڑکیاں حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق سر سید تھانے کی حدود میں قائم مکان پر پولیس نے چھاپہ مار کر آئس اور کرسٹل کا استعمال کرنے والے 4 کم عمر لڑکے اور 2 لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔آئس کے عادی جوان لڑکوں اور لڑکیوں کو علاقہ مکینوں کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان سینٹرل کے علاقے میں منشیات کے عادی لڑکے لڑکیوں کی پارٹیز کا انعقاد کیا کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال کرنے کے لئے خصوصی طور پر مکان لیا گیا تھا۔

تازہ ترین