• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکتا لوکھنڈے کا آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کو خراج عقیدت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد انکتا نہ صرف سشانت کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہیں بلکہ ان کیلئے انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔ اب ایک مرتبہ پھر انکتا لوکھنڈے سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک، ویڈیو شیئرکی ہے جس میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کو ٹربیوٹ دینے کیلئے ڈانس پریکٹس کرتی نظر آرہی ہیں۔ٹی وی اور بولی وڈ اداکارہ، سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ کی موت کے بعد سے خبروں میں تھیں۔ اداکار کی موت کے بعد انکتا نہ صرف سشانت کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہیں بلکہ ان کیلئے انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔ اب ایک مرتبہ پھر انکتا لوکھنڈے سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک، ویڈیو شیئرکیا ہے جس میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کو ٹربیوٹ دینے کیلئے ڈانس پریکٹس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں انکتا نیہا ککر اور جبین نوٹیال کے گانے تاروں کے شہر پر پریکٹس کر رہی ہیں۔ویڈیو میں انکتا لوکھنڈے کو کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ان کے ڈانس مووز کافی شاندار لگ رہے ہیں۔ حالانکہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے دکھ ظاہر کیا ہے۔ انکتا لوکھنڈے کے مطابق ان کے لئے یہ ڈانس پرفارمنس تیار کرنا بیحد مشکل رہا۔ انکتا لوکھنڈے نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، میرے لئے اس وقت پرفارم کرنا بیحد مشکل اور الگ ہے۔ میری طرف سے تمہارے لئے سشانت۔ یہ کافی دردناک ہے۔انکتا لوکھنڈے کے اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک دیڑھ لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین