• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہان ڈیم کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈنگ تیز کرنا ہوگی، واسا حکام

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چہان ڈیم سے راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کے منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈنگ کے اجراء کی رفتار بڑھانا ہو گی اگر پنجاب حکومت سے واسا کو فنڈنگ کی فراہمی کی رفتار یہی رہی تو یہ منصوبہ آئندہ دس سال میں بھی مکمل نہیں ہو سکے گا۔ واسا کے شعبہ انجینئرنگ کے ایک افسر کا کہناتھا کہ اس منصوبہ کیلئے ابتدائی فنڈنگ کم از کم ایک ارب روپے فوری کی جانی چاہئے یا پھر فل فنڈنگ سے کسی ڈونر ایجنسی سے مکمل کروا کر منصوبہ واسا کے سپرد کر دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ کے تحت 8یونین کونسلوں میں پائپ لائنوں کا نیٹ ورک بچھنا ہے ، چہان ڈیم کے پاس فلٹریشن پلانٹ بننا ہے ، وہاں سے پچیس کلومیٹر پائپ کے ذریعے پمپنگ کر کے پانی رنیال کے پاس لایا جائے گا ، وہاں پر سٹوریج ٹینک بنے گا ، اس کے بعد پمپنگ کے ذریعے پانی بھاٹہ چوک چاکرہ روڈ پر لایا جائے گا جہاں پر سٹوریج ٹینک بنے گا پھر یہاں سے آٹھ یونین کونسلوں میں پانی پہنچایا جائے گا ۔ واسا حکام کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے ضروری ہے کہ حکومت فنڈنگ کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے ۔
تازہ ترین