• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روحیل حیات نے بلال مقصود کی تعریف کیوں کی؟

موسیقار اور پروڈیوسر روحیل حیات موسیقار بلال مقصود کے نئے میوزک شو کے مداح ہوگئے۔

  روحیل حیات نے ٹوئٹر پر موسیقار بلال مقصود کے نئے میوزک شو کو سراہتے ہوئے تعریف کی۔

کمپوزر روحیل حیات نے لکھا کہ ’وہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پر پیش کیے جانے والے گانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جہاں گلوکار دیسی میوزک کو ایک نئے طرز میں پیش کررہے ہیں۔‘

خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو اور نیٹ کیفے بیسمنٹ کے بعد پاکستانی شائقین کے لیے حال ہی میں ایک نیا ڈیجیٹل میوزک شو شروع ہوا ہے جس میں پاپ میوزک کی جھلک بھی شامل ہے۔

ویلو ساؤنڈ اسٹین کے اس شو کو اسٹرنگز بینڈ کے بلال مقصود نے پروڈیوس کررہے ہیں۔

بلال مقصود کا کہنا تھا کہ ’میں اس پر گزشتہ 11 ماہ سے کام کررہا ہوں، اس شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر، میں آپ کیلئے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پیش کررہا ہوں،‘

دوسری جانب میوزک پروڈیوسر روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 کی تیاری مکمل کرلی ہے جو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

کوک اسٹوڈیو کا 13واں سیزن گزشتہ سیزنز کے مقابلے میں مختصر ہوگا، اس سیزن میں صرف 12 گانے پیش کئے جائیں گے جبکہ اس سیزن میں پرانے گانوں کے ریمک کے بجائے اصل گانوں کو پیش کیا جائے گا۔

سیزن 13 میں شامل گلوکار:

اس سیزن میں پرفارم کرنے والوں میں گلوکار راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، میشا شفیع ، علی نور ، بوھیمیا ، اعزاز ، مہدی ملوف ، عمیر جسوال ، وجیہہ نقوی، زارا مدنی، سحر گل خان، نوازش ، علی پرویز مہدی ، فریحہ پرویز اور شہروز حسین شامل ہیں ۔

سیزن 13 میں استاد راحت فتح علی خان، صنم ماروی اور عمیر جسوال ایک ساتھ نظر آئیں گے، پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 برس بعد کوک اسٹوڈیو میں واپسی ہوگی جبکہ کلاسیکل گلوکار اعزاز اور مہدی مالوف نئے گلوکاروں کے ساتھ ڈیبیو کریں گے۔

تازہ ترین