• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حلف اٹھا لیا


گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیرِاعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیا۔

نومنتخب وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر خالد خورشید وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کے لیے بیرسٹر خالد خورشید نے 22 ووٹ لیے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ نے 9 ووٹ حاصل کیئے۔


اپوزیشن لیڈر امجد حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم منتخب ہو کر آنے والے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

امجد حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ خالد خورشید کو منصب تک پہنچانے کے لیے بہت سارے اکابرین کا رول ہے۔

تازہ ترین