• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ پالیسی میں نیا ٹیسٹ شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ پالیسی میں نیا ٹیسٹ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی طرف سے نئے ٹیسٹ کی شمولیت کے حوالے سے تمام اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

کے پی حکومت نے ٹیسٹنگ پالیسی میں انٹیجن ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کا اضافہ کیا ہےجو کورونا وائرس اور اس جیسی دیگر بیماریوں کو جلد تشخیص کرتا ہے۔


مراسلے کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کی تشخیص کےلیے یہ ٹیسٹ کرانے کی شرح بڑھ رہی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت انفلوئنز اور امراض تنفس کی علامات کے حامل مریضوں کا انٹیجن ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق پہلے مرحلے میں 8 اضلاع میں ٹیسٹنگ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان اضلاع میں چترال بالا، چترال پایاں، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، کوہستان بالا، کوہستان پایاں اور کوالئی پالس شامل ہیں۔

مراسلے کے مطابق ان اضلاع کے تمام اسپتالوں میں یہ ٹیسٹ کیا جائےگا، جس کےلیے کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین