• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کسانوں کے احتجاج کا ساتویں روز بھی جاری

بھارت میں کسانوں کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا، مظاہرین نے دہلی نوئیڈا لنک روڈ بند کر دیا، حکومت اور کسان یونین کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔

بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف پنجاب، ہریانہ، دلی، راجستھان اور اتر پردیش کے کسان احتجاج کر رہے ہیں، مطالبات پورے نہ ہونے پر کسانوں نے نئی دلی کی اہم ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کی حمایت کرنے پر بھارتی حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے اسے غیرضروری قرار دیا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے کیونکہ کینیڈا میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے۔

تازہ ترین