• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی پاکستان اور دبئی میں کئی جائیدادیں ہیں، شہزاد اکبر

اسحاق ڈار کی پاکستان اور دبئی میں کئی جائیدادیں ہیں، شہزاد اکبر 


اسلام آباد(ایجنسیاں)مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاہے کہ اسحاق ڈار انٹرویو میں بے نقاب ہو چکے ہیں‘اسحاق ڈار نے جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا ہے،ان کی پاکستان اوردبئی میں کئی جائیدادیں ہیںجبکہ معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹرشہبازگل کا کہناتھاکہ اصل میں انٹرویو نوازشریف کا ہوناتھا‘مریم صفدر کے مشورے پر اسحاق ڈار کو انٹرویو کیلئے بھیجا گیا‘برطانیہ سے ایک اور ڈاکیومنٹری آنے والی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شہزاد اکبر نے کہاہے کہ مفرور شخص کے انٹرویو سے عوام محظوظ ہوئی۔اسحاق ڈار شاید کسی کے حکم پر غیر ملکی چینل کو انٹرویو دینے چلے گئے۔

تازہ ترین