• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج پانی سے کاشت سبزیوں کیخلاف کارروائی دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ( خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئیں سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ بی ایف اے حکام نےچشمہ ہدہ، سبزل روڈ اور اسپنی روڈ کے علاقوں میں مزید 30 ایکڑ سے زائد اراضی پر نکاسی آب کے آلودہ پانی سے کاشت مضرصحت سبزیاں ٹریکٹر چلا کر تلف کردیں۔تلف کی گئیں سبزیوں میں دھنیا، پالک، پودینہ اور گوبھی کی فصلیں شامل تھیں۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا اولین مشن ہے ، کاشتکاروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کرنے کے باوجود بہتری نظر نہ آئی ، سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں ، ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق زہریلے پانی سے تیار کردہ سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ، اس گھناؤنے عمل میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا ئیگی ، دریں اثناء بی ایف اے معائنہ ٹیم کی جانب سے کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سربراہی اور اسپیشل مجسٹریٹ محمد حنیف کبزئی کی موجودگی میں کی گئی۔
تازہ ترین