• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر قانون و پا رلیما نی امو رسلطان محمد خان کی صدارت میں اجلاس

پشاور ( نیوزڈیسک) خیبر پختو نخوا کے وزیر قانون و پا رلیما نی امو رسلطان محمد خان نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت انتظامی امور کو عوام کے بہتر مفاد میں چلانے کی خا طر تمام ایگزیکٹیو آفیسرز کی بہتر تربیت کیلئے تربیتی اکیڈمی کی استعداد کار بڑھانے اور اس میں بہتر ی کے لئے کاوشیں کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہو ں نے پرو ونشل سروسز اکیڈمی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاور کا جائزہ لینے بارے میںصوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شہرام خان ترکئی اور اکبر ایوب خان اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ مطہر زیب بھی مو جو د تھے۔ اجلاس کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے ٹریننگ اکیڈمیز کی متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ دریں اثنا اجلاس میں اکیڈمیز کے سروسز کے حوالے سے تقابلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر مبنی رپورٹ بنائی جائے گی جسے حتمی فیصلے کے لئے متعلقہ فورم کو پیش کیا جا ئیگا۔
تازہ ترین