ملتان میں کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔
ملتان میں پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد اور طارق ولی نے معصوم شاہ روڈ ، چوک کمہاراں والا اور گلگشت میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دکانوں کو سیل کر کے ایک دوکان دار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
انتظامیہ کےمطابق مختلف دکانداروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔