دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 48 لاکھ 45 ہزار 925 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 99 ہزار 357 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 84 لاکھ 4 ہزار 367 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 659 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 49 لاکھ 42 ہزار 201 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 867 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 43 لاکھ 14 ہزار 265 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 55 لاکھ 71 ہزار 964 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 187 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 84 لاکھ 62 ہزار 434 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 38 ہزار 657 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 95 لاکھ 34 ہزار 964 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 74 ہزار 531 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 64 لاکھ 36 ہزار 650 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 41 ہزار 53 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 47 ہزار 401 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 53 ہزار 816 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 44 ہزار 635 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 45 ہزار 784 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16لاکھ 82 ہزار 533 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 59 ہزار 699 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 16 لاکھ 59 ہزار 256 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 57 ہزار 45 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 16 لاکھ 41 ہزار 610 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 39 ہزار 156 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 40 ہزار 103 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 37 ہزار 117 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 13 لاکھ 34 ہزار 89 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 919 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 872 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 72 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 567 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 205 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 51 ہزار 654 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 469 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 46 ہزار 951 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔