• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کو عزت کی بات کرتے ہیں مگر ووٹر کو کورونا میں دھکیل رہے ہیں، شیخ رشید



وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ووٹ کو عزت کی بات کرتے ہیں مگر وہ ووٹرز کو کورونا میں دھکیل رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان جلسوں سے نہیں جارہے ہیں،،وہ اپنا وقت پورا کریں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آپ جیسے لوگ ہیں، ہم شرافت اور قانون کے دائرے میں رہ کر آپ کا مقابلہ کریں گے، آپ وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے، آپ جفا کریں گے تو ہم جفاکریں گے، آپ ستم کریں گے تو ہم بھی ستم کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر کسی کاخیال ہے کہ اپوزیشن ان جلسوں سے عمران خان کو اتارنے جارہی ہے تو وہ خام خیالی ہے، چوہدری پرویز الہٰی کے شریف برادرز کی والد ہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے جانے کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں سب کو جاناچاہئے، انہوں نے بھی ان کی والدہ کے انتقال پر ٹی وی پر افسوس کا اظہار کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اپنے لئے سیاسی تدبر اور دور اندیشی سے کام لینا چاہئے، قوم کو سوچنا چاہئے کہ کورونا کی صورتحال میں جلسوں کی کیا ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار کےحوالے سے سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار بہت عام ہوگیا ہے، جو بات عام ہوجائے اس پر شیخ رشید بات نہیں کرتا۔

افغانستان کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات بہتر ہورہے ہیں، عمران خان کی خارجہ پالیسی سب پڑوسی ملکوں کےساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین