• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ پھاڑنے کے دعویدار آج مل کر جلسیاں کر رہے ہیں، اعظم سواتی

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کے دعویدار آج مل کر جلسیاں کر رہے ہیں۔

 اپنے ایک بیان میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی شکل برداشت نہ کرنیوالے چوری کا مال بچانے کے لیے اکٹھے ہوگئے، اپوزیشن قیادت کو عوام، قانون، آئین و جمہوریت سے کوئی غرض نہیں ہے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کے دعویدار آج مل کر جلسیاں کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو بچانے، ملک کی بدنامی کے لیے جو کیا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، عبرتناک رسوائی اور ذلت اسحاق ڈار کا مقدر بنی۔


انھوں نے کہا کہ جس نے ملکی دولت لوٹی اور چوری کی، اللّٰہ کی ذات سب جانتی ہے، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا ایسا ہی عبرت ناک انجام ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر یومیہ اموات کی تعداد 70 سے زائد ہوچکی ہے۔ 

اعظم خان سواتی نے کہا کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، اپوزیشن والوں کو کم از کم عوام کی زندگیوں کی تو پرواہ ہونی چاہیے۔

تازہ ترین