• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے تعاون کے بغیر نشے کی لعنت کا خاتمہ ممکن نہیں‘ اعظم سواتی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے سوسائٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے قبضے میں لی جانے والی منشیات اسلام آباد میں تلف کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر نشے کی لعنت کا خاتمہ ممکن نہیں۔ اس موقع پر رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران قبضے میں لی جانے والی 6ملین ڈالر مالیت کی 9ٹن سے زیادہ منشیات نذر آتش کی گئی۔ تقریب سے ڈائریکڑ جنرل اے این ایف میجر جنرل عارف ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے رواں سال منشیات سمگنگ کی روک تھام کیلئے بہترین انداز میں کام کر کے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ رکھا۔ پراسکیوشن میں کارکردگی بھی بہتر رہی اور 80فیصد سے زائد مقدمات کے ملزمان کو سزائیں دلائی گئیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ نشے سے دور رہیں۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 9اعشاریہ 487ٹن منشیات جس میں 536گرام ہیروئن‘ 5683کلو گرام چرس‘ 356کلو افیون‘ 88کلو امفیٹا مائن‘ 17کلو میتھا میٹا مائن‘ ساڑھے 5کلو زینکس گولیاں‘ 2808کلو گرام دیگر منشیات بھی تلف کی گئیں۔
تازہ ترین