• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 15 اموات، 1615 کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 15 مریضوں کے جاں بحق ہونے سے مجموعی اموات کی تعداد 2983 تک پہنچ گئی ہے اور مزید 13339 ٹیسٹ کیے جانے کے نتیجے میں 1615 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزید 15 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2983 ہوگئی جو شرح اموات کا 1.7 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 13339 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن کے نتیجے میں 1615 کیسز ظاہر ہوئے جو موجودہ تشخیصی شرح کا 12.1 فیصد بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2021993 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 179240 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے ان میں سے 87 فیصد یعنی 156034 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے 1831 بھی شامل ہیں۔


مراد علی شاہ کے مطابق 1615 نئے مریضوں میں سے 1258 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

تازہ ترین