• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پیکیج، کنٹریکٹ ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

رپورٹ: اعجاز احمد

وزارت ریلوے نے تمام ڈویژنز میں وزیراعظم پیکیج کے تحت کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ان تمام افراد کو مذکورہ پیکیج میں ان کے والد کے دورانِ ڈیوٹی انتقال کرجانے کے بعد کنٹریک پر ان کی اہلیت کے مطابق مختلف کیٹگیریز میں رکھا گیا تھا۔ 


ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں 2014ء سے کام کرنے والے گریڈ 11 تا 15 کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے لیے فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں، ان ملازمین کو مرحلہ وار مستقل کیا جائے گا، جنہیں دیگر مستقل ملازمین کے برابر سہولتیں مل سکیں گی۔

تازہ ترین