• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور


اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بھائی ندیم مانڈوی والا اور مبینہ بےنامی دار طارق کی ضمانت منظور کرلی ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بھائی ندیم مانڈوی والا اور مبینہ بےنامی دارطارق نے جعلی اکاؤنٹس کیسز میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دائر درخواست کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ندیم مانڈوی والا اور طارق کی گرفتاری سے روک دیا ہے، دونوں ملزمان کی پانچ، پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی ہے۔

درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 7 دسمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین