• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ہتھکنڈوں سے مشتعل نہیں ہوں گے، میاں افتخار

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے کسی بھی ہتھکنڈے سے اشتعال میں نہیں آئیں گے۔

نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، پوری حکومت اپوزیشن اتحاد کے جلسوں سے پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے پرامن جلسے کو جگہ جگہ روکا اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کو مارا پیٹا گیا۔


پی ڈی ایم رہنما نے مزید کہا کہ 8 دسمبر کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہے، جس میں 13 دسمبر کے لاہور جلسے اوراس کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

میاں افتخار حسین نے یہ بھی کہا کہ چوہدری برادران کو ڈاکو کہنے والے عمران خان اقتدار کی خاطر ان کے پاس گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید