• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ہالز میں پیک کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چیف سیکریٹری بلوچستان

چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کوئٹہ کے شادی ہالز میں پیک کھانا فراہم کرنے، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں لوگوں کو ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت میں بہتری لانے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی بھی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے یہ ہدایات کورونا وائرس کی روک تھام اور محکمہ صحت میں بہتری کے حوالے سے اجلاس میں دی جس میں حکومت کی طرف سے دیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور صوبے کے اسپتالوں میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔


چیف سیکریڑی نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک ہے اور اگر لوگوں نے اس بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا تو بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس کی روک تھام اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے شادی ہالز میں پیک کھانا، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں لوگوں کو ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ صحت میں بہتری لانے کی بھی خواہشمند ہے۔

 انہوں نے اس سلسلے میں سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں وہ محکمہ میں بہتری لانے کیلیے تجاویز پیش کریں گی۔

 انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کیساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین