قومی کرکٹ ٹیم نے دورۂ نیوزی لینڈمیں اپنے رومز میں رہتے ہوئے آن لائن ٹریننگ کی۔
پاکستان ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسرملک نے کھلاڑیوں کوآن لائن ٹریننگ دی، قومی کرکٹرز نے اپنے کمروں میں فٹنس ٹریننگ کی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ممبران کی آخری کورونا وائرس ٹیسٹنگ کل ہوگی، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے رزلٹ کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ آئسولیشن ختم کرسکے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے دورۂ نیوزی لینڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلنا ہے۔