وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ خالد خورشید نے کہا ہے کہ استور گلگت بلتستان کا پُرامن ضلع ہے، اس امن و امان کو برقرار رکھنے میں امن کمیٹی کا اہم کردار ہے۔
استور میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نےاپنا پہلا سرکاری دورہ کیا، مختلف وفود سے ملاقات کی اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ خالد خورشید نے کہا کہ استور ویلی روڈ ایکسپریس وے طرز کا بنایا جائے گا، شونٹر پاس منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم کے مسائل حل کریں گے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے استور پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے حلف بھی لیا۔