منامہ (جنگ نیوز)بحرین نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کی درآمد کی اجازت نہیں دے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے خلیجی ریاست کے وزیر تجارت نے اسرائیلی مصنوعات قبول کرنے سے انکار کیا۔بحرین کی صنعت، تجارت اور سیاحت کے وزیر زید بن راشد الثانی نے کہا کہ منامہ، اسرائیل میں یا مقبوضہ مغربی کنارے اور گولن کی پہاڑیوں میں تیار کردہ اسرائیلی مصنوعات کی درآمد کو قبول نہیں کرے گا۔دوسری جانب وزارت صنعت، تجارت اور سیاحت کے سرکاری ذرائع نے کہا کہ وزیر کے بیان کی غلط تشریح کی گئی تھی اور یہ کہ وزارت، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہونے کے بارے میں بحرینی حکومت کے غیر متزلزل مؤقف کے لیے پرعزم ہے‘۔یورپی یونین کی گائیڈلائنز کے تحت ای یو کے رکن ممالک کو برآمد کرتے وقت مصنوعات پر واضح طور پر لیبل لگانا لازمی ہے ۔