• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں پانچ روز سے جاری انسداد پو لیو مہم میں 93فیصد کوریج

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) سیکر ٹری پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ڈپٹی کمشنر ،کیپٹن (ر) انوار الحق کے ہمراہ ضلع راولپنڈی میں گز شتہ پا نچ روز سےجا ری انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ اس مہم کی کو ریج 93فیصد ر یکارڈ کی گئی ہے جس سے امید کی جاتی ہے کہ ہم اپنے ضلع میں موجود زیا دہ تر بچوں کو پو لیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلوا چکے ہیں۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ اس نمبرکو سو فیصد کر نے کیلئے کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو آنے والے سات دنوں میں زیا دہ سے زیادہ کور کیا جائے۔سیکر ٹری ہیلتھ نے کہا کہ را ولپنڈی میں آ نے والے پا ز یٹو ما حو لیا تی سیمپل سے نمبردآزما ہو نے کے لئے د سمبر سے فروری تک کے لو سیزن میں معیاری ایس آئی ایز و مسا فر آبا دی خصو صاً ایسے بچے جو لگا تا ر پو لیو کے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے لینے سے اب تک محروم ہیں پر خصو صی تو جہ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ را ولپنڈی و اسلام آباد کی زیادہ خطرے والی تمام یو نین کو نسلز میں 3بہتر ین کوا لٹی کی سی آر سی کروائی جا ئیں اور مستقل ٹرانزٹ پوا ئنٹس کے تعداد و استعداد کار میں اضا فہ کیا جائے نیز تمام بڑ ے و چھو ٹے بس سٹینڈز پر ٹیموں میں اضا فہ کر تے ہو ئے ز یا دہ سے ز یا دہ مسا فر بچوں کو حفا ظتی قطر ے پلوا کر اس مو ذی مرض سے بچا یا جائے۔ ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکواٹرز) ما ہم آصف ملک، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ر یو نیو) شعیب علی، چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر احسان غنی، ڈا کٹر حناکو آرڈ ینیٹرڈ بلیو ایچ او، تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنر و ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ الا ئیڈ ڈیپا رٹمنٹس کے نما ئندوں نے شر کت کی۔ اس مو قع پرانسداد پو لیو مہم کے نتا ئج سے آگاہ کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس پا نچ روزہ مہم کے دوران 8 لاکھ 24 ہزار سے زائد بچوں کو حفا ظتی قطر ے پلوائے گئے ہیں۔ مہم کے دوران نان اٹینڈڈ بچوں کی تعداد 23 ہزار 370 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 14 ریفیو زل کیسز ہیں۔ مہم کے دوران مقرر کردہ ٹار گٹ کو 93فیصد حا صل کیا گیا اور اس چودہ دن کی سر گرمی میں نان اٹینڈڈ وریفیو زل کیسز کو ہر ممکن حدتک کم کیا جائے گا۔
تازہ ترین