• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا 2 سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

نیویارک (اے ایف پی/ٹی وی رپورٹ) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیارکردہ ویکسین کی آزمائشی جانچ میں مثبت نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا اب اس وَبا کے خاتمے کا خواب دیکھنے کا آغاز کرسکتی ہے، انہیں امید ہے کہ کورونا 2 سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے امیر اور طاقت ورممالک کو ویکسین کی بھیڑ میں غریب اور دیوار سے لگے لوگوں کو کچل نہیں دینا چاہیے، سربراہ ڈبلیو ایچ او کورونا وَبا سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پہلے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے مگر آگے کا راستہ بدستور دشوار گزار ہوگا۔ 

تازہ ترین