• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: امجد محمود چشتی

صفحات: 216، قیمت: 500روپے

ناشر: ماورا پبلشرز، لاہور۔

صاحبِ کتاب نے مُلکی سیاست اور عوامی مسائل پر کُھل کر لکھا ہے اور خُوب لکھا ہے۔گو کہ اُن کے قلم کی کاٹ تیز ہے، لیکن کسی ہم درد طبیب کی مانند شفا کا نسخہ بھی ہے۔ تحریر میں طنز کا غلبہ ایک فطری عمل ہے کہ موجودہ حالات میں ایسا نہ ہونا، کسی عجوبے سے کم نہیں۔اُنھوں نے صرف مسائل کی نشان دہی اور اُس پر گریہ و زاری کو کافی نہیں سمجھا، بلکہ حل کی راہیں بھی تجویز کی ہیں۔

سرِ ورق کے مطابق کتاب طنز ومزاح کے مواد پر مشتمل ہے، تاہم ایسا لگتا ہے کہ مزاح سے متعلق مضامین شامل ہونے سے رہ گئے ہیں یا پھر مصنّف نے یہ سوچ کر اُنھیں کتاب کا حصّہ نہیں بنایا کہ عوام سیاسی مزاح تو اپنی آنکھوں سے دیکھ ہی رہے ہیں اور شاید ’’تبدیلیوں‘‘ کو انجوائے بھی کر رہے ہیں۔بہرحال، عُمدہ کاغذ اور مضبوط جلد کے ساتھ قیمت کچھ زیادہ نہیں۔

تازہ ترین