وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کہتے ہیں کہ احسن اقبال کرپشن چارجز کی جوابدہی کے بجائے گٹھ جوڑ کی بین بجارہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس سٹی میں اختیارات کا ناجائز استعمال ان کے نزدیک جرم ہی نہیں۔
شہباز گِل نے کہا کہ ڈی جی اخترگنجیرا کو منصوبے کا غیرقانونی طور پراجیکٹ ڈائریکٹر لگایا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی منصوبے کی بھارتی سرحد سے 800 میٹر دور تعمیر سکیورٹی رسک ہے۔
شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال نے صوبائی حکومت کے منصوبے کو ہائی جیک کرکے اضافی فنڈ خرچ کیے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ موصوف نے تمام قوانین توڑے اور سیاسی مفادات کیلئے کروڑوں کا پراجیکٹ اربوں تک پہنچایا۔
یاد رہے کہ احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناروال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں کوئی مالی بےضابطگی نہیں ہوئی، اسپورٹس سٹی منصوبے سےملک میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہا بن گیا۔