• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایران

ایران نے کہا ہے کہ وہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، عالمی جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کے مخالف ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ اور مذاکرات نہیں کریں گے۔


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدہ پہلے ہی تحریر شدہ ہے، اس پر دوبارہ بات نہیں کریں گے۔

انہوں نے بیلسٹک میزائل پروگرام محدود کرنے سمیت نئے جوہری معاہدے کی جرمنی کی حالیہ درخواست بھی مسترد کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ اپنی حیثیت اور صلاحیتوں کو پہچانتا ہے، یورپ کو جان لیناچاہیے جو مقصد دباؤ کی پالیسی سے حاصل نہ ہوسکا وہ دوسرے طریقوں سے بھی حاصل نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین