کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ، کورونا سے ریکارڈ 41 ہلاکتیں، 1726نئے مریض، فعال کیسز 22 ہزار 219 ہو گئے، 76مریضوں کی حالت تشویشناک، کراچی میں 1484 کیسز سامنے آئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 41مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3060تک پہنچ گئی جو شرح اموات کا 1.7فیصد ہے، 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی 41 افراد کی اموات صوبے میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 12442 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1726 کیسز کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 13.9فیصد ہے، اب تک186212 مریضوں کی تشخیص کی گئی ،ان میں سے 87فیصد یعنی 160933صحتیاب ہوچکے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے 1352 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 22219 مریض زیر علاج ہیں، 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ، 76 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کے مطابق 1726 نئے کیسوں میں سے 1484 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 584 ، ضلع شرقی455 ، ضلع کورنگی 256 ،ضلع وسطی 164 ، ضلع ملیر 80 اور ضلع غربی 71 شامل ہیں۔