بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہیں۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں تیزی سے چل رہی ہیں کہ نیلم منیر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور اُنہوں نے مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی ہے۔
یہ خبر سُنتے ہی نیلم منیر کے مداح کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نیلم منیر نے ابھی تک اُن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے جبکہ اُنہوں نے کچھ گھنٹے قبل انسٹاگرام پر آج صبح نماز فجر کی اسٹوری شیئر کی ہے۔
نیلم منیر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے آخری پوسٹ ایک ہفتہ قبل شیئر کی تھی۔
اس پوسٹ میں نیلم منیر نے اپنی دلکش تصویر بنا کسی کیپشن کے شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ نیلم منیر نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ میں ردا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں اُن کے ساتھی اداکار عمران اشرف تھے۔