• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثرہ ملازمین کی تعداد میں اضافہ، ای او بی آئی کا ہیڈ کوارٹر بند

رپورٹ: اعجاز احمد

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے مرکزی دفتر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافے کے باعث  دو روز دفتر بند رہے گا۔  تاہم پینشن سے متعلق دیگر دفاتر کھلے رہیں گے۔

ای او بی آئی کے ترجمان کے مطابق مرکزی دفتر میں کورونا کیسز میں اضافے کے سبب انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو مرکزی دفتر بند رکھا جائے گا۔


 تاہم پینشن سے متعلق دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر ایچ آر کے مراسلے میں تمام ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات میں وہ گھر سے کام کریں۔

 جن ملازمین میں نزلہ، زکام، کھانسی، سانس لینے میں تکلیف، بدن میں درد، پیچش، بخار اور قے کی علامات پائی جائیں، وہ فوری طور پر کمپنی کے ڈاکٹر سے رجوع کرکے ہدایات حاصل کریں۔

 جب کہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ دو دن کی بندش اور  2 دن کی سرکاری چھٹی میں پوری عمارت کو’ڈس انفیکٹ‘ کیا جائے گا۔

تازہ ترین