• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 3 علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکن ملزم علی حسان زیدی کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے ملزم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دے کر اسے بری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن نے ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لیے شواہد پیش نہیں کیئے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم علی حسان سمیت 3 ملزمان نے 3 علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی۔


پراسیکیوشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے علمائے کرام میں مفتی عبدالمجید دین پوری، مولانا صالح محمد اور حسن علی شاہ شامل تھے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نےملزمان کو 2013ء میں عمر قید کی سزا سنائی تھی، اس کیس کے دیگر 2 ملزمان کو ٹرائل کورٹ پہلے ہی بری کر چکی ہے۔

تازہ ترین